ڈائیریکٹرز پروفائل


جناب ایم نسیم سہگل
ڈایئریکٹر / چیئرمین
جناب ایم نسیم سہگل نے امریکہ سے کیمیکل انجینرنگ کی اور آج وہ پاکستان کے نمایاں صنعتکاروں میں سے ایک ہیں۔ا بتدائی طور پر سہگل گھرانہ کلکتہ میں کاروبار کر رہا تھا۔ اور پاک بھارت تقسیم کے بعد وہ ہجرت کر کے پاکستان آگئے۔ پاکستان کے ٹیکسٹائل شہر فیصل آباد) پرانا نام لائلپور (میں کوہ نور ٹیکسٹائل کے نام سے انڈسٹری کا آغاز کیا۔اسکے بعد کالاشاہ کاکو میں بہت بڑ ے کیمیکل کمپلیکس کا انعقاد کیا۔

سہگل خاندان نے 1959میں یونائیٹڈ بنک لیمیٹڈ کا انعقاد کیا جو ابتدائی سالوں میں پاکستان کا تیسرا بڑا بینکنگ نیٹورک بنا۔ جناب نسیم سہگل صاحب کو ایک نامور ٹیکسٹائل کاروباری شخصیت ہونے کی حیثیت سے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کے انہوں نے لیبا،سومالیہ،اور تنزانیہ کی حکومتوں کو اپنے ملکوں میں ٹیکسٹائل صنعت کو فروغ دینے کے لیئے تکنیکی اور مینجمیٹ کی سہولتیں فراہم کیں۔

اس کے بعد گھر یلو اپلائنسز بنانے اور اسیمبل کر نے کی تنویع کے لیے انہوں نے پاک الیکٹرون لیمیٹڈ (PEL) کا نام متعارف کروایا۔PEL گھریلو سامان اور پاور ڈویژن پر مشتمل ہے۔(PEL) میں فریج ،ائیر کنڈشنر،مائیکروویواوون، واشنگ مشین، واٹر ڈسپنسر، جنریٹر،ٹرانسفارمر، سوئچ گیئر اور انرجی میٹر جیسے اہم گھریلو سامان اور بجلی کا سامان بنایا جاتا ہے۔

1994میں جب پاکستان کو شدید بجلی کی قلت کا سامنا تھا۔ تو آپ کی عوام خدمت کے لیئے پاور صنعتکاری کا نظریہ لے کر آئے اور آپ نے ٹومن کارپوریشن جاپان (جو بعد میں ٹویوٹا ٹشوکار پوریشن جاپان نے خریدی) کے اشتراک سے کوہ نور انرجی لمیٹیڈ (KEL) کی بطور IPP بنیاد رکھی۔ کوہ نور انرجی فخر کے ساتھ ملک کی سنگین بجلی کی ضروریات میںبہت معاون ثابت ہو رہی ہے۔

وہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسیشن کے چئرمین لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وائس پریزیڈنٹ ، فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پریزیڈنٹ،اور انڈسٹریل ایمپلائی ایسوسیشن کے بھی رکن رہے ہیں۔ جناب ایم نسیم سہگل نے اپنے کاروباری گروپ کی مددسے جن میں گھریلو مصنوعات بجلی کی مصنوعات، ٹیکسٹائل مصنوعات اور برآمدات کے ساتھ اور بجلی بنانے کے ساتھ نہ صرف ملک کے قومی خزانے اور ملک کے جی ڈی پی میں تعاون کیا بلکہ مقامی صنعتکاروں کو پاکستان میں کاروبار اور نوکری کے بہت سے مواقع فراہم کیئے ہیں۔ کوہ نور انرجی لمیٹیڈ کے چیئرمین اور بورڈآف ڈائریکٹر کے رکن ہونے کے علاوہ ایم نسیم سہگل صاحبPEL، کوہ نورانڈسٹریزلمیٹیڈ، اعظم ٹیکسٹائل ملز لمیٹیڈ کے بھی ڈائریکٹر /چیئرمین ہیں۔
 

جناب ایس ایم شکیل
ڈایئریکٹر / چیف ایگزیکٹو آفیسر
ایس ایم شکیل صاحب انسٹیٹوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹس آف پاکستان کے رکن ہیں۔ آپ 1990 میں A.F. Ferguson & Co. Lahore میں بطور آڈٹ ٹرینی شامل ہوئے۔ اپنی تر بیت کے دوران آپ نے بہت ساری لمیٹیڈ کمپنز کے آپریشن کا وسیع تجربہ حا صل کیا اور صنعتکاری اور خزانے میں متنوع طبقہ کی نمائندگی کی ۔ آپ نے 1994میں سہگل گروپ میں بطور مینجر فائنانس شمولیت اختیار کی اور بہت جلد ترقی کر کہ جنرل مینجر فائنانس بن گئے۔ آپ کو اپریل،2000میں بطور ڈائریکٹر کوہ نور انرجی لمیٹیڈ میں شامل کیا گیا۔ مارچ2008سے مارچ 2016 تک آپ کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر فرائض انجام دتے رہے ہیں ۔ شکیل صاحب بورڈ کی ایچ آر ریمیونیریشن اور آڈٹ کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔ 1اپریل، 2016 سے آپ کو کمپنی کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر بنا دیا گیا۔ شکیل صاحب اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر کاروباری منصوبوں کی ترقی، کاروباری آپریشنز، مالی انتظامیہ اور کارپوریٹ اور ٹیکس امور پر خاصہ تجربہ اور مہارت رکھتے ہیں۔
 

جناب ہیرو کاذو ایشی
ڈایئریکٹر
جناب ہیرو کاذو ایشی جاپانی شہری ہیں۔ آپ نے 2005 کوانسی گاکن یونیورسٹی سے بزنس میں گریجوایشن کی اور جلد ہی ٹویوٹا کارپوریشن جاپان کےانرجی پلانٹ پلاننگ، پاور پراجیکٹ ڈیویلپمینٹ ڈیپارٹمنٹ کے میں شمولیت اختیار کر لی اور اپریل 2020 سے جناب ایشی ٹویوٹا کارپوریشن جاپان کے پاور پراجیکٹ ڈیویلپمینٹ اور ایسٹ مینجمینٹ ڈیپارٹمنٹ میں بطور سینیرایسوسی ایٹ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ می 2020 سے جناب  ایشی کو کوہ نور انرجی لمیٹیڈ کے بورڈ کا مقرر کیا گیا۔
 
 
مسٹر رایو اوے
ڈایئریکٹر

جناب رایو آاوے جاپانی شہری ہیں۔ آپ نے 1998 رکو یونیورسٹی سے اکنامکس میں گریجوایشن کی اور جلد ہی ٹویوٹا کارپوریشن جاپان کےسیلزبزنس پرموشن اور آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے میں شمولیت اختیار کر لی اور اپریل 2016 سے جناب رایو ٹویوٹا کارپوریشن جاپان کے مشینری، انرجی اینڈ پراجیکٹ پلاننگ میں بطور پراجیکٹ مینیجراپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اپریل 2019 سے جناب رایوکو کوہ نور انرجی لمیٹیڈ کے بورڈ، آڈٹ کمیٹی اور ایچ آر ریمیونیریشن کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا۔
 

 

 

 

مُحترمہ ماریکواُو ایدا
ڈایئریکٹر

مُحترمہ ماریکواُو ایدا جاپانی شہری ہیں۔آپ نے 2009 میںگاکوشِن یونیورسٹی سے جرمن لٹریچر میں گریجویشن کی اور جلد ہی ٹویوٹا کارپوریشن جاپان میں شمولیت اختیار کرلی اوراسکے مشینری کے شعبہ سے منسلک ہوگئی اُنھوں نے مُختلف عُہدوں پہ کام کیا، اپریل2009 سے مارچ 2010 تک مشینری اینڈ الیکٹرونکس ڈیپارٹمنٹ، اپریل2010 سے ستمبر 2011 تک گلوبل مشینری اینڈ ٹولز سپلائی ڈیپارٹمنٹ، اکتوبر2011 سے مارچ 2013 تک ٹویوٹا مشینری کا رپوریشن، اپریل2013 سے مارچ 2015 تک انرجی انفراسٹرکچر ڈیپارٹمنٹ ، اپریل2015 سے مارچ 2018 تک واٹر بزنس ری نیوایبل انرجی شامل ہیں۔ اپریل 2018 سے مُحترمہ ماریکواُو ایدا ، ٹویوٹا کا رپوریشن کے شعبہ مشینری، انرجی اینڈ پراجیکٹ پلاننگ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اپریل2018سے مُحترمہ ماریکواُو ایدا کو کوہ نور انرجی لمیٹیڈ کے بورڈ ، آڈٹ کمیٹی، اور ایچ آر اینڈ ریمیونیریشن کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا۔
 
جناب شِن گُو ایٹو
ڈایئریکٹر
جناب شِن گُو ایٹو جاپانی شہری ہیں۔آپ نے 1983 میں کیٹاکیشویونیورسٹی سے اکنامکس میں گریجویشن کی اور جلد ہی ٹویوٹا کارپوریشن جاپان میں شمولیت اختیار کرلی اوراسکے آٹو موبائل کے شعبہ سے منسلک ہوگئے اور 2009 سے 2013تک جناب شِن گُو ایٹونے ، ٹویوٹا کا رپوریشن یورپ کے شعبہ آٹو موٹیوبزنس انوویشن (بیلجیئم اور جرمنی)میں بطور جنرل مینیجر اپنی خدمات انجام دیں۔ اور اپریل 2013 سے اپریل 2015تک ٹویوٹا کا رپوریشن (شنگھائی )میں بطور جنرل مینیجر اپنی خدمات انجام دیں۔اور اپریل 2015سے ٹویوٹسو لاجسٹکس سروس کمپنی لیمیٹڈمیں بطور جنرل مینیجر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اپریل2018سے جناب شِن گُو ایٹوکو کوہ نور انرجی لمیٹیڈ کے بورڈ ، آڈٹ کمیٹی، اور ایچ آر اینڈ ریمیونیریشن کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا۔
 
Mr. Faisal Riaz 
Director

Mr. Faisal Riaz has done Cost and Management Accountancy (CMA) from the Institute of Cost & Management Accountants of Pakistan in 1999. He has completed the studies for Certified Public Accountant (CPA-USA). He has professional affiliations as fellow member of Institute of Cost & Management Accountants of Pakistan (ICMAP) and Associate member of Pakistan Institute of Public Finance Accountants (PIPFA).

Mr. Faisal has been associated with Wärtsilä since 2005 and during his tenure he has performed different roles. Wärtsilä is a well known multinational leading name in Power Generation and Marine business since 1834, having its Head Quarter in Finland, with existence in more than 70 countries all across the world with the strength of more than 19,000 employees globally, having annual turnover of  around 5,000 Million Euros.

Currently he is working as Business Controller at Wärtsilä for Middle and South Asia Region covering 16 countries. Key focus areas are development of new business plans, coordinating the setup of new legal setups and implementation of organizations’ long term strategy. He has also been playing key role during new mergers and acquisitions making business a ‘successes’. Moreover he is supporting the management of Wärtsilä as a role of ‘Strategic developer’ to formulate the business visions and taking necessary actions which are must for the growth and business continuity of an organization.

Since, Nov 01, 2018 Mr. Faisal is also performing as Managing Director / Chief Executive Officer of Wärtsilä Pakistan (Pvt.) Limited and since Jan 07, 2019 he has also been assigned on the Board of KEL as director.