چیئرمین پروفائل
|
جناب ایم نسیم سہگل نے امریکہ سے کیمیکل انجینرنگ کی اور آج وہ پاکستان کے نمایاں صنعتکاروں میں سے ایک ہیں۔ا بتدائی طور پر سہگل گھرانہ کلکتہ میں کاروبار کر رہا تھا۔ اور پاک بھارت تقسیم کے بعد وہ ہجرت کر کے پاکستان آگئے۔ پاکستان کے ٹیکسٹائل شہر فیصل آباد) پرانا نام لائلپور (میں کوہ نور ٹیکسٹائل کے نام سے انڈسٹری کا آغاز کیا۔اسکے بعد کالاشاہ کاکو میں بہت بڑ ے کیمیکل کمپلیکس کا انعقاد کیا۔ سہگل خاندان نے 1959میں یونائیٹڈ بنک لیمیٹڈ کا انعقاد کیا جو ابتدائی سالوں میں پاکستان کا تیسرا بڑا بینکنگ نیٹورک بنا۔ جناب نسیم سہگل صاحب کو ایک نامور ٹیکسٹائل کاروباری شخصیت ہونے کی حیثیت سے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کے انہوں نے لیبا،سومالیہ،اور تنزانیہ کی حکومتوں کو اپنے ملکوں میں ٹیکسٹائل صنعت کو فروغ دینے کے لیئے تکنیکی اور مینجمیٹ کی سہولتیں فراہم کیں۔ اس کے بعد گھر یلو اپلائنسز بنانے اور اسیمبل کر نے کی تنویع کے لیے انہوں نے پاک الیکٹرون لیمیٹڈ (PEL) کا نام متعارف کروایا۔PEL گھریلو سامان اور پاور ڈویژن پر مشتمل ہے۔(PEL) میں فریج ،ائیر کنڈشنر،مائیکروویواوون، واشنگ مشین، واٹر ڈسپنسر، جنریٹر،ٹرانسفارمر، سوئچ گیئر اور انرجی میٹر جیسے اہم گھریلو سامان اور بجلی کا سامان بنایا جاتا ہے۔ 1994میں جب پاکستان کو شدید بجلی کی قلت کا سامنا تھا۔ تو آپ کی عوام خدمت کے لیئے پاور صنعتکاری کا نظریہ لے کر آئے اور آپ نے ٹومن کارپوریشن جاپان (جو بعد میں ٹویوٹا ٹشوکار پوریشن جاپان نے خریدی) کے اشتراک سے کوہ نور انرجی لمیٹیڈ (KEL) کی بطور IPP بنیاد رکھی۔ کوہ نور انرجی فخر کے ساتھ ملک کی سنگین بجلی کی ضروریات میںبہت معاون ثابت ہو رہی ہے۔ وہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسیشن کے چئرمین لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وائس پریزیڈنٹ ، فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پریزیڈنٹ،اور انڈسٹریل ایمپلائی ایسوسیشن کے بھی رکن رہے ہیں۔ جناب ایم نسیم سہگل نے اپنے کاروباری گروپ کی مددسے جن میں گھریلو مصنوعات بجلی کی مصنوعات، ٹیکسٹائل مصنوعات اور برآمدات کے ساتھ اور بجلی بنانے کے ساتھ نہ صرف ملک کے قومی خزانے اور ملک کے جی ڈی پی میں تعاون کیا بلکہ مقامی صنعتکاروں کو پاکستان میں کاروبار اور نوکری کے بہت سے مواقع فراہم کیئے ہیں۔ کوہ نور انرجی لمیٹیڈ کے چیئرمین اور بورڈآف ڈائریکٹر کے رکن ہونے کے علاوہ ایم نسیم سہگل صاحبPEL، کوہ نورانڈسٹریزلمیٹیڈ، اعظم ٹیکسٹائل ملز لمیٹیڈ کے بھی ڈائریکٹر /چیئرمین ہیں |